تلنگانہ ،09؍مارچ (آئی این ایس انڈیا) تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر رائو نے ریاستی اسمبلی میں ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو نوجوان بے روزگار ہیں ان کو نوکریاں دینے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ریاست میں 91 ہزار 142 آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی جس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔
سی ایم کے چندر شیکھر رائو نے کہاکہ آج سے نوکریوں کی بھرتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 80,093 نوکریوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور مزید 11,103 کنٹریکٹ نوکریوں کو ریگولرائز کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چندر شیکھر رائو نے کہا کہ 95 فیصد عہدے مقامی لوگوں کے لیے ہیں جبکہ صرف 5 فیصد باہر کے لوگوں کے لیے ہوں گی۔